کورونا وائرس کے باوجود اسکولوں کو کھولا جائے: یونیسیف کی اپیل

نیوز ڈیسک

یونیسیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسکولوں کی جبری بندش کی وجہ سے عالمی تعلیمی بحران پیدا ہوگیا ہے، لہٰذا اسکولوں کو کھول دینا چاہیے

تفصیلات کے مطابق یونیسیف جرمنی کی پریس آفیسر کرسٹینے کاہمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں، کیوں کہ اسکولوں کی جبری بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید عالمی تعلیمی بحران پیدا ہوگیا ہے

جرمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹینے کاہمن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسکولوں کے بند ہوجانے کی وجہ سے عالمی تعلیمی بحران پیدا ہوگیا ہے اور بہت سے ملکوں اور سماج میں اس کے منفی اثرات دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں پر تعلیمی اور ان کی نشوو نما کے حوالے سے تعلیمی اداروں کی بندش کے بھیانک اثرات مرتب ہوں گے اور بالخصوص کمزور اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے عدم مساوات میں اضافہ ہوگا اور حالیہ عشروں میں جو اہم پیش رفت ہوئی تھی وہ ایک بار پھر پرانی حالت میں واپس لوٹ جائے گی

کاہمن کا کہنا تھا کہ اسکول نہ جانے کی وجہ سے بچوں کے اندر تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماضی میں اس طرح کے بحرانوں سے ہمیں یہی تجربہ ہوا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں سے طویل مدت تک باہر رہنے اور سیکھنے سے محروم رہنے کا ایک اور منفی اثر یہ ہوگا کہ وہ دوبارہ اسکول جانے سے ہچکچائیں گے اور اس سے ان کی پوری زندگی متاثر ہوگی

کرسٹینے کاہمن کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ اسکول کورونا وائرس کو پھیلانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ لہٰذا حتی الامکان کوشش کی جانی چاہیے کہ سکول کھلے رہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ثبوتوں سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ اسکول اس انفیکشن کو پھیلانے کا اہم ذریعہ نہیں ہیں اور اسکولوں کو بند کرنے کی جائے ان کے کھولنے کے فوائد زیادہ ہیں۔ اسکولوں کو بند کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے اور ہر علاقے کی صورت حال کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جانا چاہیے

انہوں نے کہا کہ ہم حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسکولوں کو کھولنے کو ترجیح دیں اور انہیں کھلا رہنے دیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close