حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر احسن اقبال کی زیرصدارت ہوا
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے جنوری کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ بقیہ شیڈول کا اعلان لاہور جلسے میں کیا جائے گا
پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو تحریک کا حصہ بنانے کے لئے جنوری میں ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر اور کسانوں سے رابطہ کریں گے
پی ڈی ایم کے رہنما نے کہا کہ حکومت ناکام اور اپوزیشن کامیاب ہوئی ہے۔ لاہور میں حکومت کو شکست دیں گے۔