سندھ اسمبلی پارلیمانی کمیٹی، سندھ ٹیلی میڈیسن اینڈ ٹیلی ہیلتھ بل 2021 منظور

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سہراب سرکی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو اور دیگر اراکین نے شرکت کی

اجلاس میں “سندھ ٹیلی میڈیسن اینڈ ٹیلی ہیلتھ بل 2021” پیش کیا گیا، جس کو تمام اراکین نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا

بل کے متن کے مطابق سندھ میں ٹیلی میڈیسن اینڈ ٹیلی ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ یہ سروسز فراہم کرنے والے رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کہلائے جائیں گے

ٹیلی میڈیسن کے لیے انفرادی سطح پر ڈاکٹرز اور ہیلتھ سروسز فرم بھی رجسٹرڈ ہوسکیں گی۔ٹیلی میڈیسن اینڈ ٹیلی ہیلتھ سروسز کے بل میں مریض کی رازداری اور ضروری انٹرنیٹ اخلاقیات کے پہلو کو خاص طور پر حصہ بنایا گیا ہے۔ متن کے مطابق مریضوں کی پرائیویسی متاثر ہونے پر شکایت کی صورت میں ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال تک کی سزا ہو سکے گی

بل کے مطابق تمام رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز مریضوں کے ساتھ بذریعہ فون اور انٹرنیٹ کے رابطے میں رہ کر طبی مشورے دے سکیں گے۔ رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز پی ایم سی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ضابطہ کار پر عمل درآمد کے پابند ہونگے

اس کے علاوہ رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز صرف ڈریپ سے منظور شدہ نسخے ہی تجویز کر سکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close