تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنا کا فیصلہ کب ہوگا؟

نیوز ڈیسک

ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا بند کرنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس منگل 6 اپریل  کو طلب کرلیا گیا ہے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے

اجلاس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں امتحانات سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہو گی۔ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہو گا

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ سندھ حکومت نے ملک بھر میں 15 روز کے لیے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے رکھی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں. نئی گائیڈ لائنز مساجد میں نماز، تراویح کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں، جن کے تحت صحن والی مساجد اور ہال میں نماز ادا نہیں کی جائے گی، صلوٰۃ تراویح کا اہتمام مساجد کے احاطے میں کیا جائے گا۔شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں، مساجد میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی، نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد آئیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close