پٹرول بحران تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول، کل جاری کی جائے گی

نیوز ڈیسک

پٹرولیم بحران کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے، جسےکل عوام کے لیے جاری کر دیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے

واضح رہے کہ رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close