لیونل میسی ایک اور رکارڈ توڑنے کے لیے تیار

اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ہیسکا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا ، اس میچ میں لیونل میسی نے دو گول بنائے

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ میسی نے ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ 767 میچز کھیلنے کا زاوی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا

تفصیلات کے مطابق اسپینش لیگ میں ہیسکا کے خلاف میسی نے 13 منٹ میں ہی بارسلونا کو برتری دلا دی جبکہ ساتھی کھلاڑی گریزمین نے 35ویں منٹ میں اسکور 0-2 کر دیا

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ہیسکا کو پنالٹی کک ملی اور اسکور دو ایک ہو گیا

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی بارسلونا چھائی رہی، پہلے منگوئیزا نے گول بنایا، پھر میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول داغ دیا

میچ بارسلونا نے چار ایک سے جیت لیا ، میسی نے اس میچ میں بارسلونا کے لیے سب سے زیادہ 767 واں میچ کھیلنے کا زاوی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا

دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے ولور ہیمپٹن وانڈررز کو 0-1 سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ کن گول جوٹا نے پہلے ہاف میں کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close