آئی بی سی سی کی طرف سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا ماڈل تیار کر لیا گیا

نیوز ڈیسک

کووڈ19 اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے سیشن2021ع میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا ماڈل تیار کرلیا ہے، جسے آئندہ چند روز میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں پیش کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق آئی بی سی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا یہ اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا، اجلاس کی صدارت آئی بی سی سی کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد جیوا نے کی، جبکہ سیکریٹری آئی بی سی سی غلام علی شاہ ملاح بھی اجلاس میں شریک یوئے

اجلاس میں سیشن 2021ع میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات اب مئی کے بجائے جون کے مہینے میں  لینے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ میٹرک اور انٹر کے طلبا کو تدریس کے لیے مناسب وقت مل سکے.

اس کے علاوه یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے پرچے لیے جائیں، تاکہ کالجوں میں انٹر سال اول اور جامعات میں داخلوں میں تاخیر نہ ہو. فیصلے کے مطابق دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعتوں کے طلبہ امتحانات دیں گے

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گیا کہ چاروں کلاسز کے ہر پرچے کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے ہوگا جبکہ تمام مضامین کے پرچے مکمل طور پر ایم سی کیوز کی صورت میں لیے جائیں گے

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ19 کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کی سطح پر عملی امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور عملی امتحانات کے سوالات اور مارکس بھی نظری امتحانات میں ہی ضم ہوں گے

اجلاس میں بعض تعلیمی حلقوں کی جانب سے محض سائنس اور کامرس کے اختیاری مضامین کے پرچے لینے کی تجویز مسترد کردی.

واضح رہے کہ اس تجویز میں کہا گیا تھا کہ اس سال میٹرک اور انٹر کے پرچے صرف اختیاری مضامین سے لیے جائیں اور اس فیصلے سے جامعات کو بھی آگاہ کردیا جائے تاکہ وہ انٹری یا رجحان ٹیسٹ اسی بنیاد پر لیں تاہم اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام مضامین کے پرچے لیے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close