جمائی کے دوران ہماری آنکھیں نم کیوں ہو جاتی ہیں؟

ویب ڈیسک

آنکھ میں دھول، مٹی، پلکیں یا کچرا چلا جائے تو آنکھوں میں پانی آ جانا تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جمائی لینے کے دوران ہماری آنکھیں نم کیوں ہو جاتی ہیں؟

جب ہم کسی بور کر دینے والا کام کر رہے ہوں یا خبر کو پڑھ رہے ہوں، ہمیں نیند آرہی ہو یا جسم میں تھکاوٹ ہو تو ہم جمائیاں لیتے ہیں، تاہم اس کی دیگر مختلف وجوہات بھی ہو سکتی ہیں

طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جب ہم جمائی لیتے ہیں تو چہرے کے پٹھے (muscles) سکڑجاتے ہیں، جس کی وجہ سے آنکھیں نم ہوجاتی ہیں

جمائی کے دوران آنکھوں میں زیادہ پانی آنا، آنکھوں میں الرجی یا خشک ہونے کا سبب ہو سکتی ہیں

2013ع میں کی گئی تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جمائی آنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم محققین نے مختلف مفروضوں کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ جمائی آنے سے دماغ کے درجہ حرارت میں کمی آتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جمائی کے دوران آنکھوں میں پانی آنے کی وجہ سے دماغ میں گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے

آپ نے یہ محسوس کیا ہوگا کہ جب آپ جمائی لیتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کے گرد اور چہرے کے مسلز (muscles) یعنی پٹھے سکڑ جاتے ہیں، جلد سکڑنے کی وجہ سے آنسو پیدا کرنے والے glands پر دباؤ پڑتا ہے تو آپ کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں

آپ کو یہ پڑھ کر عجیب لگے گا کہ جن آنکھوں میں غیر معمولی نمی ہوتی ہے، وہ زیادہ خشک ہوتی ہیں، جسے انگریزی زبان میں Dry eye syndrome کہا جاتا ہے

ڈرائی آئی سنڈروم اس وقت ہوتا ہے، جب آنکھوں کو نم رکھنے کے لیے ایک حد تک آنسو نہیں بن پاتے یا جب آپ کے آنسو صحیح طریقے سے کام نہیں کرتے ہیں، اس سے آپ کی آنکھوں میں تکلیف ہو سکتی ہے اور بعض صورتوں میں یہ بینائی کے مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے

اس لیے اگر آپ اس سنڈروم کا شکار ہیں تو جمائی آنے کی وجہ سے آپ کی آنکھوں میں پانی آ سکتا ہے

کیا سب کی آنکھیں جمائی آنے پر نم ہو جاتی ہیں؟ اس کا جواب ہے ’نہیں‘، کچھ لوگوں کو جمائی آنے کے دوران آنکھوں میں پانی نہیں آتا

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو جمائی کے دوران آنکھیں نم ہونے کی ٹھوس وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی آنکھیں جمائی کے دوران نم ہوجاتی ہیں لیکن ایسا ہر وقت نہیں ہوتا، اس کا تعلق ہماری جسمانی حالت کے علاوہ ماحول سے بھی ہو سکتا ہے

تاہم جمائی کے دوران آنسو بالکل بھی نہ آنا کسی خطرے کی علامت بالکل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close