سام سنگ فون، جس کی اسکرین 360 ڈگری زاویے پر گھوم سکتی ہے!

ویب ڈیسک

سام سنگ نے ایک نئے فون کی رونمائی کی ہے، جس کی اسکرین 360 ڈگری کے زاویے میں گھوم سکتی ہے اور اس کا ڈسپلے اندر اور باہر دونوں جانب مڑ سکتا ہے

امریکی میگزین ’دا ورج‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ذیلی کمپنی ’سام سنگ ڈسپلے‘ نے لاس ویگاس میں ہونے والے ٹیکنالوجی ایونٹ سی ای ایس 2023 میں اپنے نئے پروٹوٹائپ ڈسپلے اور ہنچ کی نقاب کشائی کی

کمپنی کے مطابق ’فلیکس ان اینڈ آؤٹ‘ ڈسپلے مکمل طور پر 360 ڈگری رینج میں اندر اور باہر دونوں طرف فولڈ ہو سکتا ہے

یہ ڈسپلے ایک مختلف ہنج کے ساتھ بھی آتا ہے، جو فولڈنگ پر کم سلوٹیں ظاہر ہونے دیتا ہے

اس نئے ’واٹر ڈراپ‘ ہنج کا ڈیزائن اگست 2022 سے فروخت ہونے والے سام سنگ کے گلیکسی فولڈ ماڈلز میں استعمال ہونے والے ڈیزائن سے مختلف دکھائی دیتا ہے

کمپنی کے مطابق اسکرین پر کم دکھائی دینے والی سلوٹیں پیدا کرنے والا ہنج فولڈ ایبل ڈسپلے پر دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا، جو ڈیوائسز میں طویل مدتی پائیداری کا بھی باعث بن سکتا ہے

سام سنگ اپنے آنے والے گلیکسی زیڈ فولڈ فائیو ماڈل میں نیا ڈسپلے لا سکتا ہے، کیونکہ رواں ہفتے کے آغاز میں کورین سائٹ ’نیور‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نئی ڈیوائس کے ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلی ہو سکتی ہے

’فولڈ‘ ایک روایتی سائز کا سمارٹ فون ہے، جو افقی طور پر ایک بڑی ٹیبلیٹ کے سائز کی قسکرین میں کتاب کی طرح کھلتا ہے

اگرچہ فولڈ ایبل فونز تیار کرنا انجنیئرنگ کا ایک متاثر کن کارنامہ ہے، تاہم سام سنگ کی ان مصنوعات کے جائزوں نے ان ماڈلز کو درپیش کچھ چیلنجز کی نشاندہی بھی کی ہے

تمام ایپ ڈویلپرز فی الحال ایسے انٹرفیس کے ساتھ ایپس نہیں بنا رہے، جو ان فونز کی ریزولوشنز سے مطابقت رکھ سکتی ہوں حالانکہ سام سنگ کی ایپس ان پر ڈسکارڈ، آؤٹ لک اور مائیکروسافٹ آفس سوٹ کی طرح کام کرتی ہیں

کمپنی نے گذشتہ سال کہا تھا کہ وہ اپنے صارفین سے ’سننا اور سیکھنا‘ جاری رکھ کر فولڈ ایبل سمارٹ فونز کو مین اسٹریم بنائے گی

سام سنگ نے تب کہا تھا کہ یہ ڈیوائسز الٹرا پریمیم سمارٹ فون کیٹیگری کا حصہ ہوں گی، جس کا آنے والے سالوں میں لوگ وسیع استعمال کر سکتے ہیں

کمپنی کی فولڈ ایبل ڈیوائسز کے اگلے ماڈلز اس سال اگست میں متوقع ہیں، لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ جب فون کو باہر کی طرف فولڈ کیا جائے گا تو اس کی سافٹ ویئر ڈائنامکس کیسے کام کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close