ٹک ٹاک نے پالیسی میں تبدیلی اور قواعد میں اضافہ کر دیا

نیوز ڈیسک

مقبول وڈیو ایپ  اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ  ٹک ٹاک نے منفی، گمراہ کن، تشدد پر مبنی یا دھمکی آمیز ویڈیوز کی روک تھام کرنے کے لیے
اپنے قواعد میں اضافہ کر دیا ہے

انٹرنیشنل میڈیا میں شایع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے اپنے اصول و ضوابط کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ٹک ٹاک نے واضح کیا تھا کہ اس نے خود مختار ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والے کونٹینٹ / مواد کی پالیسیوں کے لیے کام کرنے والی ‘کونٹینٹ ایڈوائزری کونسل’ کی مدد  کریں گے

شکایات کے بعد کمپنی کی جانب سے رواں سال جنوری میں ہی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاکہ گمراہ کن ویڈیوز کی روک تھام کے ساتھ کم عمر صارفین کے رویوں کو بہتر بنایا جا سکے، اب کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا بنیادی مقصد موجودہ پالیسیوں کو مزید سخت اور بہتر بنانا ہے

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی نئی گائیڈ لائنز میں بدزبانی اور ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے زیادہ تفصیلی قوانین کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین کی وضاحت واضح الفاظ میں کی گئی ہے کہ کس قسم کے مواد کو دھمکی آمیز یا تشدد پر اکسانے والا قرار دیا جائے گا

جب کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نے ایسے نئے قوانین کا بھی اضافہ کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو جان لیوا مقابلوں، گیمز یا دیگر سرگرمیوں پر مبنی مواد سے روکنا ہے تاکہ نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے

یوں تو ٹک ٹاک کے سابقہ قوانین میں بھی اس طرح کے مواد کی روک تھام کا ذکر ہے، مگر نئی گائیڈ لائنز سے کمپنی کے لیے اصولوں کا نفاذ آسان ہوسکے گا، اسی طرح صارفین کے لیے بھی جاننا آسان ہوگا جو اکثر شکایت کرتے ہیں کہ ایپ کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا

نئے قوانین کے ساتھ ٹک ٹاک کی جانب سے چند نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، ایک فیچر نئی وارننگ اسکرین کا ہے، جو صارفین کو کسی متنازع ویڈیو کو اوپن کرنے سے قبل متنبہ کرے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close