وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب شناختی کارڈ چالیس دن کے بجائے پندرہ دن میں اور مفت جاری ہوگا، انشاءﷲ دو ماہ میں پاسپورٹ اور نیشنلٹی کی سہولیات ایک چھت تلے دیں گے. یہ بات انہوں نے نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نادر ایک احساس ادارہ ہے جو بہترین کام کر رہا ہے، نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادرا کے دورے پر اہم فیصلے کیے ہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا اور نادرا کے پچاس ایسے نئے سینٹر کھولیں گے، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے، جب کہ موبائل وینز کو بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شناختی کارڈ چالیس دن کے بجائے پندرہ دن میں مفت جاری ہوگا، جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ پندرہ دن میں ملے گا
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیز میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آفس کھولیں گے، جن کو نادرا سپروائز کرے گا اور فارن آفس ہماری معاونت کرے گا
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عمران خان کی جانب سے پیغام دیتا ہوں کہ انشاءﷲ دو ماہ میں پاسپورٹ اور نیشنلٹی کی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کریں گے
افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانوں کا اشو نازک ہے ، آٹھ لاکھ مہاجرین رجسٹرڈ ہیں. چمن گیا تھا، افغان شہری آرہے تھے اور لاکھوں جا رہے تھے، کسی کے پاس پاسپورٹ وغیرہ کچھ نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں وزیر ہوں، کسی کنٹریکٹ ملازم کو نہیں نکالوں گا.