پاکستان میں موٹر وہیکل کمپنیوں کی طرف سے قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز کے بعد اب پاکستان سوزوکی موٹرز نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے
پاکستان میں گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق سوزوکی نے آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ دس ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 21 لاکھ 44 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے
آلٹو ویک ایکس آر کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 28 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 24 لاکھ 87 ہزار روپے پر جا پہنچی ہے
سوزوکی موٹرز نے ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 30 لاکھ 62 ہزار روپے ہو گئی ہے
ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 96 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی نئی قیمت 32 لاکھ 48 ہزار روپے ہے
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں بھی دو لاکھ 14 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 35 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں دو لاکھ 35 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 38 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے
سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں بھی دو لاکھ 45 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 40 لاکھ 52 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 فروری سے ہوچکا ہے۔