روسی یوٹیوبر کو کورونا کے بارے میں مذاق نے جیل پہنچا دیا

ویب ڈیسک

ماسکو : ڈیڑھ سال قبل ایک وڈیو میں لوگوں سے کورونا کے بارے میں مذاق کرنے والے روسی نوجوان کرامتولوف جبوروف کو ان کا یہ مذاق مہنگا پڑ گیا

کرامتولوف نے میٹروریل میں کورونا کا دورہ پڑنے کی اداکاری کی تھی اور خود کو نیچے گرا دیا تھا، جس سے ریل میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے

ایک وڈیو کے مطابق فروری 2020 کووڈ وبا کے عین عروج کے دنوں میں انہوں نے مسافروں سے بھری ایک میٹروٹرین میں کورونا کے مریض کی اداکاری کی اور مرگی کے طرح کے دورے کا برتاؤ کرتے ہوئے نیچے گر پڑے۔ پہلے تو لوگ ان کی مدد کو دوڑے لیکن بعد میں وہ خوفزدہ ہوکر بھاگنے لگے اور پوری ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی

چھبیس سالہ کرامتولوف نے یہ مذاق ڈیڑھ برس قبل بھری ہوئی ٹرین میں کیا تھا ، اس کے اچانک گرنے سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ماسکو کی بھری ہوئی لوکل ٹرین میں لوگ ادھر ادھر دوڑنے لگے۔ اس واقعے کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ پریشان ہو کر کورونا وائرس کا شور مچاتے ہوئے بھاگ رہے ہیں

بعد ازاں کرامتولوف کو یہ مذاق مہنگا پڑگیا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان کے وکیل الیکسے پوپوف نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ وہ کووڈ-19 کے متعلق لوگوں میں شعور پھیلانا چاہتے تھے۔ کرامتوف چاہتے تھے کہ لوگ کووڈ-19 کے ضابطوں کا خیال رکھیں اور ماسک پہننے کو یقینی بنائیں

ان کی وڈیو 2 فروری 2020ع کو روسی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی جس کے بعد تین فروری کو پولیس نے کرامتوف کے وارنٹ برائے گرفتاری جاری کئے ۔ پہلے مرحلےمیں ان پر نو ہزار ڈالر جرمانہ اور پانچ سال کی سزا عائد کی گئی۔ تاہم حال ہی میں یہ سزا کم کر کے دو سال کردی گئی اور اب وہ دوسال تک جیل میں رہ کر اپنے مذاق کی قیمت چکائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close