ایم کیو ایم کا مطالبہ منظور، حکومتِ سندھ نے کراچی کی یوسیز 246 سے بڑھا کر 299 کر دیں

ویب ڈیسک

حکومت سندھ نے کراچی میں یونین کمیٹیوں میں 53 یوسیز کا اضافہ کرتے ہوئے تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کر دی ہے

اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق مستقبل کی مقامی حکومتوں کے انتخابات پر ہوگا

یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی کراچی ڈویژن میں یوسیز کی تعداد بڑھانے اور بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا

صوبائی حکومت کی جانب سے اس کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تھے، جس کو جواز بناتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان نے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا

پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میںدو سب سے بڑی بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئیں اور دونوں پارٹیاں سٹی میئر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف تیسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں یوسیوں کی تعداد بڑھانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو فیس سیونگ دینے کے لیے 53 یوسیز میں اضافہ کیا گیا

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نوٹیفیکیشن میں تحریر ہے کہ یہ اضافہ آئندہ الیکشن کے لیے ہے، کراچی والوں کو دونوں مل کر بے وقوف نہ بنائیں، نئی مردم شماری کے بعد تو قومی، صوبائی، بلدیاتی سبھی حلقے اور ان کی تعداد از سر نو متعین کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close