متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے فرمان روا شیخ محمد بن راشد المکتوم معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک جوائن کر کے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق دبئی کے فرمان روا اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے، جس کے فوراً بعد ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر دو لاکھ سے زائد افراد نے انہیں فالو بھی کر لیا ہے
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیا، اور کہا کہ میں نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے
شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے درمیان موجود ہونا چاہیے. میں چاہتا ہوں کہ ٹک ٹاک پر مثبت عربی مواد بنا کر پیش کیا جائے
انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف نوجوان نسل کو سننا چاہتے ہیں بلکہ ان کو اپنے بارے میں بھی بتانا چاہتے ہیں۔