ٹیکسٹ سے وڈیو تخلیق کرنے والا ’چیٹ جی پی ٹی فور‘ اگلے ہفتے متوقع

ویب ڈیسک

حالیہ کچھ ماہ میں مصنوعی ذہانت کے طاقتور پلیٹ فارم ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے، لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تو مستقبل بھی محض ایک جھلک ہے

اب مائکروسوفٹ نے اسی مستقبل کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چند دنوں بعد پیش کیا جانے والا ’چیٹ جی پی ٹی فور‘ ٹول آپ کے جملوں کی مناسبت سے تصویر، آواز اور وڈیو بھی بنا سکے گا

فی الحال چیٹ جی پی ٹی صرف ٹیکسٹ کے بدلے بہت ہی مناسب معلومات، تجزیہ اور مشورے دیتا ہے۔ ساتھ میں یہ مضمون لکھ سکتا ہے، شاعری اور مضامین تخلیق کرتا ہے۔ لیکن مائیکروسوفٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، اینڈریاس براؤن نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ جلد اس کا چوتھا ورژن پیش کیا جائے گا جو لکھے الفاظ سے وڈیو بھی تخلیق کرسکے گا

جی پی ٹی فور میں زبان (لینگویج) کا بہت بڑا ماڈل بنایا گیا ہے، جو ہمارے لیے حیرت انگیز ڈجیٹل تخلیقات کا ایک ڈھیر لگادے گا

تاہم یاد رہے کہ 2022 میں فیسبک کی مرکزی کمپنی نے میٹا نے بھی ’میک اے وڈیو‘ نامی ٹول پیش کیا تھا، جو چھوٹی تفصیلات تحریر کرنے پر حقیقت سے قریب وڈیو بناتا تھا اور غالباً جی پی ٹی فور بھی کچھ اسی طرح کام کرے گا

مائکروسوفٹ کے مطابق جی پی ٹی فور ’کثیرجہتی ماڈل‘ ہے، جو ٹیکسٹ کو موسیقی اور تصاویر میں ڈھال سکے گا۔ اس کا اہم استعمال خود مائکروسوفٹ نے بتایا کہ کسی کال سینٹر یا دفتر میں صارفین اور عملے کے درمیان فون کالز کو ازخود ٹیکسٹ میں بدلنا ممکن ہوگا۔ پھر اس ٹیکسٹ کو محفوظ کر کے ڈیٹا بیس بنانے، ریکارڈ رکھنے اور فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی

لیکن عجیب بات یہ ہے کہ مائکروسوفٹ نے اپنے براؤزر ’بِنگ‘ میں چیٹ جی پی ٹی کا بار بار اعلان کیا ہے اور تاحال اسے بِنگ میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کارو چیٹ جی پی ٹو فور کے متعلق شبہات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close