سندھ کے صوبائی ﻭﺯﯾﺮِ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻭ ﻣﺤﻨﺖ ﺳﻌﯿﺪ ﻏﻨﯽ نے تعلیمی ادارے کھلنے کے متعلق غیر یقینی صورتِ حال ہونے کا اظہار کیا ہے
ان کا کہنا ہے ﮐﮧ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﯽ ﺻﻮﺭتِ حال ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻟﮕﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺟﻨﻮﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﮐﮭﻠﯿﮟ ﮔﮯ
یہ بات انہوں نے ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ایک ﭘﺮﯾﺲ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ سے خطاب کرتے ہوئے کہی
ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ﯾﮧ ﻭﺍﺿﺢ ﮐﺮ ﺩﻭﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﭘﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ.
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے جب پی ڈی ایم ملک بھر میں جلسے کر رہی ہے، جب کہ 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی پیپلز پارٹی کا ایک جلسہ ہو رہا ہے. جس کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جلسے کھلے میدان میں ہو رہا ہے، جب کہ کورونا کمروں میں پھیلتا ہے.