وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو کریں گے
اسلام آباد کے مانومنٹ میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے، اجلاس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا
تازہ ملکی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر شفقت محمود کا کہنا تھا پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہو رہے، ان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ کچھ کر سکیں، جی یو آئی (ف) کے اندرونی مسائل شروع ہو گئے ہیں.