وہ اداکار، جس نے فلم میں ہر لفظ بولنے پر ایک کروڑ روپے سے زائد کمائے!

ویب ڈیسک

ہالی وڈ اسٹار کیانو ریوز ایک بار پھر جان وک کی شکل میں واپس لوٹے ہیں، جس کا لوگوں کو کافی انتظار بھی تھا

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ 169 منٹ طویل فلم جان وک 4 میں ہالی وڈ کے اس معروف ہیرو نے محض تین سو اَسی الفاظ ہی بولے تھے؟

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق کیانو ریوز نے جان وک سیریز کی پہلی فلم میں 484 الفاظ بولے تھے اور پھر ہر فلم کے ساتھ ان کی تعداد کم ہوتی گئی

اس نئی فلم میں ان کا طویل ترین ڈائیلاگ ‘You and I left a good life behind a long time ago, my friend’ تھا۔

مگر اہم بات یہ ہے کہ ہر لفظ کے بدلے میں کیانو ریوز کو 39 ہزار 473 ڈالرز (ایک کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ملا

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ کیانو ریوز کو اس فلم میں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (4 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ ادا کیا گیا

یعنی فلم کے طویل ترین ڈائیلاگ کو بولنے پر انہوں نے 5 لاکھ 52 ہزار 622 ڈالرز کمائے

فلم میں کیانو ریوز کے 27 فیصد ڈائیلاگز ایک لفظ جیسے تھینکس، اوہ، رائٹ اور واٹ پر مشتمل تھے

اس سیریز کے پہلے حصے پر کام کرنے کے عوض انہیں دس سے بیس لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close