ابو ظہبی پولیس نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی اور سخت سزاؤں کی تازہ وارننگ جاری کی ہے۔
وارننگ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی اجتماعات ، مجالس، تقریبات اور دعوتوں کا انعقاد کرنے والوں پر دس ہزار درہم اور ان میں شرکت کرنے والے ہر ایک فرد پر پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا.
اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ عید الاضحی کی چار روزہ چھٹی کے دوران عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی اجتماع یا جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کی اطلاع دے کر حکام کے ساتھ تعاون کریں۔