کے فور (KIV) پراجیکٹ منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا

نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم پروجیکٹ (K-IV) کی تکمیل کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اسکیم کے اسکوپ اور لاگت پر نظرثانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

تفصیلات کے مطابق وزارتِ ترقی و منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(CDWP)  کے اجلاس میں 25.5   ارب روپے مالیت  کا کے فور پروجیکٹ منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیا گیا ہے

پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان  کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں5.5 ارب روپے لاگت  کے  مزید تین منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے کے فور پروجکٹ کی اونرشپ  حکومت سندھ سے لے کر وفاقی حکومت کے حوالے کر دی، جس کے بعد منصوبے کی تکمیل کی ذمے داری صوبائی حکومت کے کراچی  واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے لے کر واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(واپڈا) کو سونپ دی گئی ہے

اجلاس کو بتایا گیا واپڈ ، واپڈا ایکٹ کے تحت ایسے منصوبوں پر کام کرسکتا ہے، چناں چہ سی ڈی ڈبلیو پی  نے  منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے  منصوبہ  کراچی  واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے لے کر واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(واپڈا)  کے حوالے کر دیا. سی ڈی ڈبلیو پی نے نوٹ کیا کہ حکومت سندھ کے تحت یہ منصوبہ غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہو چکا تھا

واضح رہے کہ ایکنک نے 2014ع میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے تحت 25.5 ارب روپے کے اس منصوبے میں وفاق اور حکومت سندھ کو آدھی آدھی رقم مہیا کرنی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close