پاکستان پوسٹ نے محکمہ سے پنشن نظام مکمل طور پر ختم کر کے بینکوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق اس فیصلے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا، جس کا باقاعدہ آغاز نئے سال 2021ع سے کیا جا رہا ہے
ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ نے پہلے مرحلے میں اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس اور آرڈنری سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر ایک ماہ قبل پابندی لگائی تھی، جب کہ اب پرانے اسپیشل اور آرڈنری سیونگ اکاؤنٹس بھی مرحلہ وار ختم کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے
محکمہ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کے مطابق ری اسٹرکچرنگ تک نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی ، نقصان میں جانے والے تمام ڈاک خانے مرحلہ وار بند ہوں گے اور ان کے سرپلس عملے اور افسران کو دیگر خالی سیٹوں پر تعینات کیا جائے گا.