’ٹربو ٹرائیک‘ راولپنڈی کے رہائشی نے پرانی گاڑی کے انجن سے انوکھی موٹر بائیک کیسے بنائی؟

ویب ڈیسک

راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری سے تعلق رکھنے والے یوسف راؤ اگرچہ پیشے کے لحاظ سے جیولر ہیں، لیکن وہ پندرہ سال سے پرانی گاڑیوں کو تبدیل کر کے نیا بنانے کا شوق رکھتے ہیں

حال ہی میں یوسف راؤ نے پرانی گاڑیوں کے پرزے کاٹ کر انوکھی قسم کی موٹر بائیک بنائی ہے

’ٹربو ٹرائیک‘ نامی اس کروزر موٹر بائیک میں آٹو میٹک گاڑی کا 660 سی سی انجن لگایا گیا ہے

یوسف کے مطابق اس موٹر سائیکل کی رفتار بھی عام گاڑی جتنی ہے، جس میں اگلا ٹائر موٹر سائیکل اور پچھلے دو پہیے عام گاڑی کے لگوائے گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ ویسپا اسکوٹر کے انجن سے بھی گاڑی بنا چکے ہیں

ان کے دیگر مکمل کردہ منصوبوں میں ’پب جی‘ گیم والی گاڑی، فوکسی گاڑی سے بنی موٹر سائیکل اور 70 سی سی کی انتہائی چھوٹی سائز کی بائیک بنانا بھی شامل ہے

یوسف راؤ کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی منفرد گاڑیوں کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں لے جاتے ہیں اور دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرواتے ہیں

یوسف چاہتے تھے کہ لمبے اور آرام دہ سفر کے لیے ایک الگ بائیک بنائی جائے، جس کے بعد انہوں نے یہ موٹر بائیک تقریباً آٹھ ماہ میں تیار کی

اس میں انہوں نے سوزوکی جمنی کا 660 سی سی آٹومیٹک ٹربو انجن فٹ کروایا ہے

یوسف کے مطابق اس موٹر بائیک کی تمام تر باڈی انہوں نے خود ڈیزائن کی ہے اور یہ فائبر پلاسٹک سے بنی ہوئی ہے

یوسف راؤ کے مطابق، اس کروزر موٹر بائیک پر بارہ سے پندرہ لاکھ روپے کے اخراجات آئے جبکہ اس کا پیٹرول کا خرچ بھی عام گاڑی سے کافی کم ہے۔

یوسف کہتے ہیں ”ان گاڑیوں کو بنانے کا کام میں صرف اپنے شوق کی خاطر کرتا ہوں، جسے سوشل میڈیا پر لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close