فیسبک ”پروفیشنل پروفائل“ کے ذریعے اب  پیسے کمائے جا سکتے ہیں

ویب ڈیسک

کیلی فورنیا – مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک نے نئے اور مشہور تخلیق کاروں کے لیے ”پروفیشنل پروفائل“ کی سہولت لانچ کردی ہے، تاکہ وہ اپنے مداح اور شائقین خود تخلیق کر سکیں

اس مقصد کی خاطر ایپ میں پروفیشنل موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی معلومات ’کری ایٹر پیجز‘ میں جمع ہوجاتی ہیں

اس طرح ہر شعبے سے وابستہ افراد اپنے ہم مزاج مداحوں اور لوگوں سے جڑ سکیں گے

اس کے علاوہ فیسبک نے ٹریکنگ ٹولز کو بطورِ خاص تیار کیا ہے، جن کی بدولت لوگ اپنے پسندیدہ فنکار یا تخلیق کار کو فوری طور پر تلاش کرسکیں گے

اس طرح مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی فیسبک پروفائل کی طرح اپنے آپ کو آگے بڑھا سکیں گے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پروفیشنل موڈ میں جانے کے بعد ریل بونس اور اشتہاراتی آمدنی وغیرہ کے بھی اہل ہوسکیں گے۔ یوں نئی پیشکش کی بدولت لوگ اپنا دائرہ وسیع کر سکیں گے

اگر آپ بھی کسی فن کے ماہر ہیں اور اب بھی اپنی شاعری، گلوکاری، موسیقی اور تحریر وغیرہ پوسٹ کرتے رہتے ہیں، تو پروفیشنل موڈ میں جاسکتے ہیں، جس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پیشہ ورانہ ماہر اس سے رقم بھی کما سکتے ہیں اور ان کے لیے مونیٹائزیشن کا عمل بھی آسان بنا دیا گیا ہے

فی الوقت آزمائشی طور پر اسے صرف امریکا میں آزمایا گیا ہے، لیکن دیگر ممالک میں بسنے والے لوگوں کو بھی مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اگلے برس تک اسے پوری دنیا میں عام کیا جائے گا

اس دوران فیسبک کے پروفیشنل ماہرین کی ہدایات میں آپ اپنے پیج کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں

اگر پروفیشنل ماہرین کے فین پیج ہیں، تو وہ فوری طور پروفیشنل پروفائل سے جڑ سکتے ہیں اور اس کے لیے مزید سر درد بھی نہیں اٹھانا پڑے گا

چونکہ یہ مقابلے کا دور ہے، اس لیے فیسبک انتظامیہ کی اس پیشکش کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فیسبک کو ٹک ٹاک کی طرح مقبول بنایا جائے، تاکہ لوگ اس کے ساتھ مستقل طور پر جُڑے رہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close