مارچ میں ہونے والے امتحان موخر، گیارہ ﺟﻨﻮﺭﯼ ﮐﻮ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺍﺩﺍﺭﮮ کھلنے کا کچھ نہیں کہہ سکتے، ﺷﻔﻘﺖ ﻣﺤﻤﻮﺩ

نیوز ڈیسک

ﻭﻓﺎﻗﯽ ﻭﺯﯾﺮِ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺷﻔﻘﺖ ﻣﺤﻤﻮﺩ کا کہنا ہے مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے، ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﮯ ﮐﮧ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻟﮩﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ بند تعلیمی ادارے گیارہ ﺟﻨﻮﺭﯼ ﮐﻮ ﮐﮭﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ

سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز نمائندگان نے ہر صورت پرائیویٹ اسکولز گیارہ جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام، چیئرپرسن پیرا حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرار خان اور ناصرمحمود شریک ہیں

اس موقع پر سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اسکولز گیارہ جنوری سے کھولنے کا ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے، حکومت ہماری مشکلات سمجھے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرے

جب کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہوں گی، حتمی منظوری این سی او سی دے گی، تاہم مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے جب کہ اسکولز کھلنے کا حتمی فیصلے چار جنوری کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا

دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ﻣﯿﮟ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﻭﺯﯾﺮِ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺷﻔﻘﺖ ﻣﺤﻤﻮﺩ کا کہنا تھا ﮐﮧ ﻣﺎﺭﭺ ﺳﮯ ﺳﺘﻤﺒﺮ ﮐﮯ ﻭﺳﻂ ﺗﮏ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﺑﻨﺪ ﺭﮨﮯ، ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮍﮮ۔

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﺎ ﺑﮩﺖ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ، ﺗﺎﮨﻢ ﮨﻢ ﻧﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺍﭘﻨﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﺎ

ﻭﻓﺎﻗﯽ ﻭﺯﯾﺮِ ﺗﻌﻠﯿﻢ  ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ تھا ﮐﮧ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﯽ ﻧﺌﯽ ﻗﺴﻢ ﺑﮭﯽ ﺍٓ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﮐﺎ ﮨﻢ ﺟﺎﺋﺰﮦ ﻟﮯ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﺘﻤﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﻭﺯﺍﺭﺕِ ﺻﺤﺖ ﮐﯽ ﺍﯾﮉﻭﺍﺋﺲ ﭘﺮ کیا جائے ﮔﺎ،  ﻭﺯﺍﺭﺕِ ﺻﺤﺖ ﺳﮯ ﺍﯾﮉﻭﺍﺋﺲ ﻟﮯ ﮐﺮ 4 جنوری کو ہونے والے این سی او سی  اجلاس میں ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ کہ تعلیمی ادارے کھولے جائیں یا نہیں

ﺷﻔﻘﺖ ﻣﺤﻤﻮﺩ کا مزید کہنا تھا ﮐﮧ 2021ع ﻣﯿﮟ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﻧﺼﺎﺏ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ، ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ، ﻧﺠﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﺍﺳﮑﻮﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﻧﻈﺎﻡِ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻧﺎﻓﺬ ﮨﻮ ﮔﺎ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close