دنیا کی مقبول فون کمپنی کا عہد آخرکار اختتام پذیر ہوگیا

ویب ڈیسک

کراچی – ایک زمانہ تھا جب بلیک بیری دنیا بھر میں مقبول اسمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی

بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے

مگر اب 4 جنوری کو بلیک بیری کا عہد ختم ہورہا ہے اور ایسا دوسری بار ہوگا اور بظاہر اس بار یہ حقیقی اختتام ہے

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پرانی ڈیوائسز کے لیے سروسز چار جنوری کو ختم کر دی جائیں گی

4 جنوری 2022 سے بلیک بیری کے سافٹ ویئر بلیک بیری 7.1 ، بلیک بیری 10 یا دیگر پر کام کرنے والے فونز یا ٹیبلیٹس کو مختلف رئیلاایبلی فنکشن دستیاب نہیں ہوں گے

یعنی بلیک بیری ڈیوائسز پر وائی فائی استعمال نہیں ہوسکے گا، فون کالز نہیں کی جاسکیں گی، ٹیکسٹ میسجز بھیج نہیں سکیں گے، یعنی فون صارفین کے لیے ناکارہ ہوجائیں گے

اس طرح بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جا رہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور اور قابل نفرت سروس تصور کیا جاتا تھا

اگر آپ بلیک بیری فونز پسند کرتے ہیں تو نئے سال کا آغاز آپ کے لیے کافی بھاری ثابت ہوگا، کیونکہ اینڈرائڈ یا آئی فون کو خریدنے کا وقت آگیا ہے

البتہ بلیک بیری کے وہ فونز ضرور کام کرتے رہیں گے جو اینڈرائڈ آپریٹںگ سسٹم پر کام کررہے ہیں

بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی تھی مگر آئی فون اور اینڈرائڈ فونز نے اس کی مقبولیت ختم کردی

خیال رہے کہ اگست 2020 مین کینیڈین کمپنی نے آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے اشتراک کیا تھا

مگر اس کے بعد سے اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں مگر آن ورڈ موبیلیٹ نے بتایا تھا کہ وہ اینڈرائڈ پر کام کرنے والے بلیک بیری فون کو تیار کرنا چاہتی ہے

بلیک بیری نے کہا ہے کہ یہ سروس اس عزم کے ساتھ ختم کی جا رہی ہے کہ یہ اب سکیورٹی سافٹ ویئر میں کام کرتی رہے گی اور پرانی مصنوعات اس کے کاروبار کی عکاسی نہیں کرتیں

کمپنی نے کہا کہ اس منتقلی کے بعد کے سالوں میں اسے اپنے وفادار شراکت داروں اور صارفین کا طویل تعاون حاصل تھا جو ان کے شکریے کا اظہار ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close