پاکستان کے مشہور ٹرک آرٹ نے آسمان کی بلنديوں کو چھو لیا

نیوز ڈیسک

دنیا بھر میں مشہور پاکستان کا ٹرک آرٹ اب صرف پاکستان کی سڑکوں تک محدود نہیں رہا  بلکہ اب يہ آسمان کی بلنديوں پر پہنچ گيا ہے

تفصیلات کے مطابق روايتی ٹرک آرٹ پہلی بار فضا ميں رنگ بکھيرے گا، جی ہاں، فلائنگ کمپنی نے ٹو سيٹر سيسنا طيارے کو ٹرک آرٹ ميں بدل ديا ہے

اس حوالے سے فلائنگ کمپنی اسکائی ونگز کے سی ای او عمران اسلم نے بتایا کہ اس منفرد آئيڈیے کا مقصد سياحت کو فروغ دينا اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا ہے، ہم نے ايوی ايشن انڈسٹری کے ذريعے ٹورازم کو فروغ دينے کے لئے يہ کوشش کی ہے۔

طیاروں پر روایتی ٹرک آرٹ کے رنگ اس فن کے ایک ماہر حيدرعلی نے بکھیرے ہیں اور اسے اس کام میں صرف ايک ہفتہ لگا. حیدر علی نے کہا کہ اس کے لیے یہ ایک انوکھا تجربہ تھا

حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے طیاروں پر بلکل ایسے ہی پینٹنگ کی ہے جیسے ٹرکوں پر کرتے ہیں. چاروں صوبوں کی زبانوں کے جملے اور جانوروں کو بنايا گيا ہے، نقاشی کے دوران دن رات کام کيا ہے۔ شروع ميں کلر کرتے ہوئے مسئلہ ہوا کیونکہ ایک نيا تجربہ تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close