اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک

مکۃ المکرمہ – اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

داؤد کم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’بالآخر میں مکہ آگیا۔ خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا“

انہوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا

داؤد کم نے مزید لکھا ”میں اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعاگو ہوں کہ خدا ہمارے تمام گناہوں کو معاف کرے ، اللہ ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے، رمضان مبارک‘‘

داؤد کِمِ نے جہاں عمرے کی سعادت کی ویڈیوز شیئر کیں، وہیں انہوں نے مقدس مقامات کی زیارت کی تصاویر بھی شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں

دوسری جانب اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار داؤد کِمِ کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی تعریفیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین سابق پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے 2019 میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کر کے تمام لوگوں کو حیران کر دیا تھا

اسلام قبول کرنے سے قبل داؤد کِمِ کا اصل نام ’جے کِمِ‘ تھا اور وہ 2019 تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے

داؤد کِمِ نےستمبر 2019ع میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ کو متعدد اسلامی ممالک کے دورے کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ مساجد میں بھی گئے جب کہ وہ یوٹیوب پر اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر بھی وڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیے

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دنیا بھر کے شائقین سمیت پاکستانی مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

داؤد کِمِ اپنے یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق مواد اور ولاگ شیئر کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ برس رمضان المبارک میں انہوں نے جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی افراد کے ساتھ افطاری کرنے کی وڈیو بھی شیئر کی تھی، جسے کافی پسند کیا گیا تھا

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر بطور یوٹیوبر کام شروع کیا اور وہ عام طور پر مسلمانوں اور اسلام سے متعلق جنوبی و شمالی کوریا کے عوام سمیت دیگر لوگوں کے خیالات کی وڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close