شاہراہ قراقرم پر 4G کی سہولیات کی فراہمی کا منصوبے پر کام جاری

ویب ڈیسک

وفاقی حکومت کی طرف سے شاہراہ قراقرم پر نصب 2G ٹاورز کو اپ گریڈ کرکے 4G کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیّد امین الحق کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ سروسز، آئی ٹی پروفیشنلز، آئی ٹی پارکس سمیت دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی

وفاقی وزیر سید امین الحق نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے کہا کہ وہ شمالی علاقہ جات کے اہم سیاحتی پوائنٹس کی نشاندہی کریں تاکہ سیاحت کے فروغ اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے وہاں ہنگامی بنیادوں پر براڈ بینڈ سروسز فراہم کی جا سکیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر نصب 2G ٹاورز کو اپ گریڈ کرکے 4G کی سہولیات کی فراہمی کا منصوبے پر کام ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف پوری شاہراہ بلکہ اس کے اطراف قائم رہائشی علاقوں کو بھی تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم ہوں گی

انہوں نے کہا کہ گلگت آئی ٹی پارک اپنے قیام کے بعد صرف تین ماہ میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکا ہے، جس کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے خواتین آئی ٹی ڈویلپرز کی کمپنی شی ڈیو نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ فور جی نیٹ ورکنگ کے معاملے پر مقامی رہائشیوں کو مسائل کا سامنا ہے تاہم ان کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا کردار بڑھے۔ ہم اس کی تکنیکی وجوہات سے آگاہ ہیں، اس معاملے پر گلگت بلتستان حکومت اور عوام آپ کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close