شوہر کے خرچ پر پڑھ لکھ کر افسر بننے کے بعد بیوی نے شوہر کو ہی چھوڑ دیا!

ویب ڈیسک

حقیقی زندگی کے ساتھی وہ ہوتے ہیں، جو ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ اپنے ساتھی کو خود پر فوقیت دے کر، وہ بعض اوقات اپنی خوشی قربان کر دیتے ہیں۔ لیکن شکر گزاری اور محبت کے بدلے میں کچھ لوگوں کو دھوکا اور تکلیف ملتی ہے

اتر پردیش میں ایک ایسے ہی شخص کی سچی محبت، دل دہلا دینے والی کہانی میں بدل گئی، جب اس کی بیوی مبینہ طور پر دھوکے باز نکلی۔ اپنی بیوی کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) بنانے کے لیے دن رات محنت کرنے کا دعویٰ کرنے والا شخص، اب اپنی بیوی کی جانب سے دھوکا دیے جانے کے بعد دل شکستہ ہے

واقعات کے ایک چونکا دینے والے موڑ پر، بھارت میں ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کی بے وفائی اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ اتراکھنڈ کے شہر الہ آباد کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) جیوتی موریا نے شوہر کی مدد، حمایت اور قربانیوں سے اپنا مقام حاصل کرنے کے بعد اپنے شوہر کو چھوڑ دیا۔ منظر عام پر آنے والی کہانی نے بھارت میں لوگوں کو موہ لیا، سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور لوگ اس حقیقی زندگی کے واقعے کا موازنہ ڈرامائی فلم کے پلاٹ سے کر رہے ہیں

واقعے کے مطابق جیوتی موریا نامی ایک خاتون نے شوہر کے خرچ پر پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد دوسرے شخص سے محبت ہونے پر شوہر کو ہی چھوڑ دیا

جیوتی موریا اور اس کے شوہر نے ایک ساتھ امیدوں اور خوابوں سے بھرے ایک سفر کا آغاز کیا۔ وہ 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2015 میں ان کے گھر جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ جوڑے کی خوشی اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب جیوتی نے اپنے شوہر کی غیر متزلزل حمایت اور مالی قربانیوں کی بدولت ایس ڈی ایم کا باوقار عہدہ حاصل کیا۔ یہ کامل کامیابی کی کہانی کی طرح لگ رہا تھا، جب تک کہ ان کے ہم آہنگ خاندان پر یہ یہ سانحہ نہیں آن پڑا

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر الٰہ آباد (پراگ راج) سے تعلق رکھنے والی جیوتی موریا سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) بننے کے بعد دوسرے شخص سے تعلقات استوار کر کے اپنے شوہر کو ہی چھوڑ گئیں، جنہوں نے نہ صرف ان کی مدد کی بلکہ مالی وسائل بھی فراہم کیے

خاتون کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد دوسرے شخص سے تعلقات استوار ہو جانے اور پھر اس کی خاطر شوہر کو چھوڑے جانے پر بھارت میں گانے بھی بنانا شروع کر دیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی خاتون کی بیوفائی پر لوگ بحث کرتے دکھائی دیے اور کئی لوگوں نے اسے فلموں جیسی کہانی قرار دیا

’ڈی این اے انڈیا‘ نے بتایا کہ جیوتی موریا نامی خاتون اترکھنڈ کے شہر بیرلی میں ایڈمنسٹریٹر کے ایس ڈی ایم عہدے پر فائز تھیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کو شوہر نے خرچہ کر کے پڑھا لکھا کر افسر بنانے میں مدد کی اور ابتدائی طور پر خاتون شوہر اور گھر کے ساتھ مخلص بھی تھیں، تاہم بعد ازاں خاتون کے ناجائز تعلقات کا انکشاف ہونے پر خاتون نے شوہر کو ہی چھوڑ دیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر خاکروب تھے اور انہوں نے اہلیہ کو مشکل حالات کے باوجود پڑھایا لکھایا

خاتون نے پڑھ لکھ کر ریاستی پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا، جس میں انہوں نے ریاست بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئیں

اسی حوالے سے ’زی نیوز‘ نے بتایا کہ جوڑے کے شادی 2010ع میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش بھی ہوئی تھی، جس کے بعد خاتون جب ایس ڈی ایم بنیں تو پورے خاندان میں خوشیاں پھیل گئیں، لیکن یہ خوشیاں اس خاندان کو راس نہیں آئیں اور وہ بکھر کر رہ گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ کے الٰہ آباد کے شہر میں ہی ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ ہوم گارڈ کے ایک افسر سے ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کا کافی عرصے سے فیس بک پر رابطہ تھا

خاتون کے شوہر الوک موریا کے مطابق وہ کئی سال تک بیوی اور مذکورہ شخص کی بات چیت کو پیشہ ورانہ بات چیت سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے، لیکن ایک دن ان کی بیوی کے فون میں ان کا فیس بک کھلا رہ گیا تو انہوں نے ان کے میسنجر میں جا کر نازیبا پیغامات دیکھے

شوہر کے مطابق بیوی کے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر بیوی ان پر آگ بگولہ ہو گئیں اور انہیں جیل بھجوانے کی دھمکی دی اور بعد ازاں بیوی نے ان پر جہیز خوری کا الزام لگا کر انہیں پھنسانے کی بھی کوشش کی

آلوک موریہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنی بیوی کی تعلیم کے لیے خود کو وقف کر دیا۔ اس نے اس کی صلاحیت پر یقین کیا تھا اور اس کی امنگوں کی حمایت کی تھی، لیکن اسے کیا پتا تھا کہ اس کو اسی کی طرف سے دھوکہ دیا جائے گا، جس کی اس نے ترقی میں مدد کی تھی۔ آلوک نے جیوتی کا سامنا کیا، اس سے ناجائز تعلقات ختم کرنے پر زور دیا۔ تاہم پچھتاوے کے بجائے اسے طلاق سمیت قانونی کارروائی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یوں کبھی پیار کرنے والا رشتہ بے وفائی اور فریب کے بوجھ تلے دب گیا تھا

شوہر کے مطابق، انہوں نے بیوی کو دوسرے مرد سے تعلقات ختم کرنے کا کہا، جس پر بیوی نے طلاق لینے سمیت ان پر مقدمات بنانے کی دھمکیاں دیں

بعد ازاں خاتون کے شوہر نے بیوی کی ڈائری بھی میڈیا کو پیش کی، جس میں ان کی بیوی کی مبینہ کرپشن کے ثبوت تھے، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ خاتون نے 2019 سے 2022 تک بطور ایس ڈی ایم ماہانہ چھ لاکھ روپے کی کرپشن کی

شوہر کی جانب سے ڈائری پیش کیے جانے پر ریاستی حکومت نے خاتون کے خلاف کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں

بہرحال جیسے جیسے جیوتی موریا کی بے وفائی اور بدعنوانی کی خبر پھیلی، رائے عامہ منقسم ہوتی گئی۔ یہ کہانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید بحث کا موضوع بن گئی، بہت سے لوگوں نے اس کا موازنہ بالی ووڈ فلم کے ایک پلاٹ سے کیا۔ لوگ بیوی کی طرف سے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور دھوکا دینے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، جب کہ دوسروں نے شوہر کی حالت زار پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بدعنوانی کے انکشاف نے اسکینڈل کو مزید گہرا کر دیا ہے، جس سے سرکاری اہلکاروں کی دیانتداری اور سخت احتسابی اقدامات کی ضرورت کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close