بلاول بھٹو کی نومنتخب امریکی صدر کی تقریب میں مدعو کیے جانے کی خبریں جعلی قرار

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب میں دعوت دیے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیا گیا ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کو نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے

ان خبروں کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا گیا

اپنے ٹویٹ میں شہلا رضا نے لکھا کہ امریکی نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو مدعو کیا گیا ہے، آصف زرداری اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کریں گے البتہ بلاول بھٹو کی تقریب میں شرکت کے واضح امکانات ہیں

دوسری جانب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے خود پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان اور سینئر رہنما فرحتﷲ بابر نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو یا شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فرحتﷲ بابر نے کہا کہ ان کی جماعت کو ایسا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا

بی بی سی کے مطابق تحقیق کے بعد پتہ چل گیا کہ پی پی پی رہنماؤں کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت کی خبر غلط تھی

یاد رہے کہ امریکی قانون کے تحت حلف برداری کی تاریخ 20 جنوری متعین ہے۔ مقامی وقت کے مطابق تقریب کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا اور حلف برادری دوپہر بارہ بجے ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close