گڈانی پر مزدور جہاز سے خطرناک مواد نکالنے پر مجبور

نیوز ڈیسک

گڈانی، حب: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر بحری جہاز سے مزدور خطرناک کیمیائی مواد نکالنے کا کام کرنے پر مجبور ہیں، متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے بغیر ہی جہاز پر کام شروع کروا دیا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق مزدوروں کے  ہاتھوں اور چہرے پر شدید جلن اور دانے نکلنے کی شکایت سامنے آئی ہیں اور انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے

اس حوالے سے مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگاری کے باعث یہ خطرناک کام کرنے پر مجبور ہیں

جہاز سے مرکری ملا آئل سلیج نکال کر فروخت کے لیے ڈرموں میں بھرا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ انتہائی خطرناک مواد کی وجہ سے بحری جہاز کو بنگلا دیش اور بھارت نے اجازت نہیں دی تھی۔

متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے ممبئی میں جہاز کا نام تبدیل کرکے کراچی لایا گیا۔

خبر سامنے آنے پر بلوچستان حکومت نے کیمیکل سے بھرے جہاز کی پاکستان آمد کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی بھی بنادی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close