بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں، مردوں کے گنجے سر سے بجلی پیدا کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک

انوویٹرز میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے، کہ گنجے مرد قابل تجدید شمسی توانائی پیدا کرنے کے لیے اپنے سر کا استعمال کر سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق اسپین کی ویلنسیا یونیورسٹی کے اشتراک سے ہسپانوی سٹارٹ اپ کمپنی نے دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا ہے جس کے مطابق گنجے مردوں کے سر پر سورج کی روشنی شمسی توانائی پیدا کر سکتی ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ڈیزائن میں کھوپڑی کو سطح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو سورج کی کرنوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پھر اسے بجلی میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس شخص کے پاس چھوٹی بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ ہو جائے

ذخیرہ شدہ توانائی بعد میں موبائل فون کو چارج کرنے سمیت مختلف کاموں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے لیبارٹری میں مائیکروچپس کو سر پر رکھا جاتا ہے جو بعد میں استعمال کے دوران سورج کی روشنی کو ذخیرہ شدہ بجلی میں بدل دیتی ہیں

انوویٹرز میگزین کی رپورٹ کے مطابق گنجے شخص کا سر شمسی خلیوں کے مقابلے میں شمسی توانائی کو تبدیل کرنے میں زیادہ کار آمد ہے، جو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں. اس کی وجہ طاقت اور رفتار سے سورج کی روشنی کی عکاسی کرنا ہے

رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ 42 مردوں پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ کھوپڑی میں مائیکروچپ لگانے کے لیے بس ایک مختصر آپریشن کی ضرورت ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close