ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

نیوز ڈیسک

محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا اور پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے  بعد پیر اور منگل کے دوران بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ جب کہ کشمیر، راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ،  سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جب کہ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close