محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشیں برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے.
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا یہ طاقتور ترین سسٹم ہوگا، قوی امکان ہے کہ یہ سسٹم سات اگست کی صبح شہر میں داخل ہو جائے گا۔
یہ سسٹم، جسے "ماہی” کا نام دیا گیا ہے، سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساتھ صوبہ بھر میں سات سے دس اگست تک مسلسل موسلادھار بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم سال 2011 کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔ اس طرح یہ سسٹم 2011 کے بعد ایک بار پھر وسیع پیمانے پر مبنی طویل الوقت سسٹم ثابت ہو سکتا ہے.
اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے ساتھ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے.