کراچی میں پیدا ہونے والے ڈی کروز خاندان کی مجموعی عمر 1042 سال!

نیوز ڈیسک

ڈی کروز فیملی، جس کا نام حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں شامل ہوا ہے، اس کے تمام 12 اراکین کراچی میں پیدا ہوئے اور اب ان کی اکثریت مختلف ممالک میں آباد ہے

ڈی کروز خاندان کے بہن بھائیوں کی اوسط عمر 75 سے 97 برس ہے اور اگر ان کی عمروں کو جمع کیا جائے تو وہ مجموعی طور پر 1042 برس اور 325 دن بنتی ہے

اس لحاظ سے ان 12 افراد کو مجموعی طور پر سب سے زائد عمر والا خاندان کہا گیا ہے۔ ان میں نو بہنیں اور تین بھائی شامل ہیں

دو سال قبل 2018ع میں پورا خاندان جب ایک جگہ جمع ہوا تو سب سے چھوٹی بہن 75 سالہ جینیا نے خاندان کے سامنے بھانجھے کی طرف سے دیا گیا مشورہ رکھا، جس کے مطابق انہیں گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ سے رابطہ کرنا چاہیے

اگرچہ اس وقت خاندان کے تمام افراد نے اس مشورے کو مذاق سمجھ کر ہنسی میں اڑا دیا لیکن دو سال بعد 15 دسمبر 2020ع کو خود گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں ایک سند عطا کر دی

جینیا کے مطابق یہ ایک خوشگوار لمحہ تھا اور تمام بہن بھائیوں کی عمروں کا شمار مل کر ایک منفرد رکارڈ بن گیا ہے

ڈی کروز خاندان کے بہن بھائی سوئزرلینڈ، امریکہ ، کینیڈا اور لندن میں رہتے ہیں۔ لیکن اب بھی وہ سال میں تین مرتبہ ایک جگہ کٹھے ہو کر ضرور ملتے ہیں۔ تاہم 2020 میں عالمی وبا کے دوران وہ صرف آن لائن ملاقاتیں ہی کر سکے۔ اب ہر روز وہ لندن کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے زوم کانفرنس میں جمع ہو کر آپس میں گپ شپ کرتے ہیں

جینیا جب ڈیڑھ سال کی تھی تو ان کے والد مائیکل کا انتقال ہوگیا تھا ۔ اس طرح 22 برس میں 12 بچوں نے دنیا میں آنکھ کھولی جس کے بعد ان کی والدہ سیسیلیا نے تمام بچوں کی پرورش کی

ڈی کروز خاندان کے دیگر افراد میں ڈورین، 3 ستمبر 1923، پیٹرک 30 ستمبر 1925، جینی وی، 4 جولائی 1927، جوائس، 2 مارچ 1929، رونی، 24 اگست 1930، بیرِل، 26 اگست 1932، جو، یکم جون 1934، فرانسیسکا، 17 ستمبر 1936، التھیا، 24 جولائی 1938، ٹیریسا، 9 جون 1940، روزمیری، 30 مارچ 1943، یوجینیا، 24 اکتوبر 1945 کو پیدا ہوئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close