جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

نیوز ڈیسک

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے. پروٹیز کی عرفیت سے مشہور ٹیم جنوبی افریقی ٹیم 14 سال کے طویل عرصے بعد یہ دورہ کر رہی ہے. اس سے قبل پروٹیز نے آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا

خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچنے والا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دستہ کھلاڑیوں سمیت 38 ارکان پر مشتمل ہے. ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین کوانٹن ڈی کوک کر رہے ہیں

پروٹیز کھلاڑی اپنی قرنطینہ کی مدت کراچی میں مکمل کریں گے، جس کے بعد انہیں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقا کی ٹیم کو سرکاری مہمان کے مساوی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی

سیریز کے دوران پروٹیز پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے

جب کہ سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 11، 13 اور 14 فروری کو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close