واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن

ویب ڈیسک

معروف میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اب تک کی سب سے بڑی تبدیل کرتے ہوئے نیا فیچر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں اب صارفین ایک وقت میں ایک ہی واٹس ایپ ایپلیکیشن پر ’دو اکاؤنٹس‘ یعنی فون نمبر چلا پائیں گے

اب تک ہر کوئی ایک ہی موبائل پر ایک واٹس ایپ اور ایک بزنس واٹس ایپ چلانے کے اہل تھا لیکن اب صارفین ایک ہی واٹس ایپ پر کم از کم دو مختلف نمبرز کے اکاؤنٹ چلا سکیں گے

فیسبک کی ویب سائٹ پر واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک وقت میں دو اکاؤنٹس چلانے کے نئے فیچر کو متعارف کروایا جا رہا ہے

اس فیچر کے بعد صارفین کو دو اکاؤنٹس چلانے کے لیے واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہونے کی دشواری کا مزید سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور صارفین اپنے دو اکاؤنٹس میں باآسانی ’سوئچ‘ کر سکیں گے

اسی طرح اس نئے فیچر کے بعد صارفین کو دو اکاؤنٹ چلانے کے لیے دو موبائل فون رکھنے کی جھنجھٹ سے بھی نجات مل جائے گی

مذکورہ فیچر فوری طور پر تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم ترتیب وار پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے حوالے سے ابتدائی طور پر رواں برس جون میں خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی اس پر کام کر رہی ہے بعد ازاں اگست میں اس کی محدود آزمائش شروع کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ ستمبر کے شروع میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مذکورہ فیچر کی وسیع پیمانے پر آزمائش شروع کردی گئی اور اب اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

مذکورہ فیچر کے تحت اب ہر صارف واٹس ایپ کی ایک ہی ایپلی کیشن پر بیک وقت کم از کم دو اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوگا اور اسے کسی بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ نہیں کرنا پڑے گا۔

اب تک کے کمپنی کے اعلان کے مطابق صارفین بیک وقت دو اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوں گے اور یہ واضح نہیں ہے کہ کیا صارفین بزنس واٹس ایپ پر بھی بیک وقت دو اکاؤنٹ چلا سکیں گے یا نہیں لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پر بھی دو اکاؤنٹس چلائے جا سکیں گے

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے پروفائیل میں جاکر دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل کرنا ہوں گی۔

صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر اپنے نام کے سامنے بنے تیر کے نشان کو کلک کریں گے ان سے دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھی جائیں گی اور وہاں نمبر شامل کرنے کے بعد دوسرا اکاؤنٹ بنایا جا سکے گا

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کے پاس ایسے موبائل کا ہونا لازمی ہے، جس میں دو موبائل کو بیک وقت استعمال کیا جا سکتا ہو

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب خبردار کیا گیا ہے کہ اس سلسلے کے لیے واٹس ایپ کی آفیشل ایپ کو ڈاؤنلوڈ کیا جائے اور ایک فون پر ایک سے زائد اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے تھرڈ پارٹی یا فیک ایپس کو ڈاؤنلوڈ نہ کیا جائے

خیال رہے واٹس ایپ کا ایک اور آفیشل ورژن ’واٹس ایپ بزنس‘ بھی ہے، جسے ڈاؤنلوڈ کر کے کاروباری معاملات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

واٹس ایپ پر مذکورہ تبدیلی کو اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، اس سے قبل حال ہی میں ایپلیکیشن پر ’چینلز‘ کا فیچر بھی پیش کیا گیا تھا، جسے دنیا بھر کے صارفین نے سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close