بھارت میں کسانوں کا منظم احتجاج مسلسل جاری ہے ، کسانوں کی طرف سے نئی دلی کی طرف تاریخی ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے آر ایس ایس کے ذریعے سازشیں کر کے کسان تحریک میں دراڑ ڈالنے کی کوششیں کی، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو لاکھوں ٹریکٹر نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر دلی پہنچیں گے اور بھارتی فوج کی مسلح پریڈ پر کسان بھی ٹریکڑوں کے ساتھ پریڈ کریں گے
واضح رہے حکومت نے کسانوں کے دھرنوں میں شریک متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں لیکن اس کے باوجود احتجاج کی شدت میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
ادھر مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ دنوں احتجاج کیا گیا، موہالی میں نوجوانوں اور خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا.