اینڈرائڈ سے آئی فون پر ڈیٹا کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟

ویب ڈیسک

سمارٹ فونز کا تمام تر دارومدار ان کے آپریٹنگ سسٹم پر ہوتا ہے۔ اینڈرائڈ فون اور آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم الگ ہوتے ہیں اور ان کے طریقہ کار بھی مختلف ہوتے ہیں، جن کی بنیاد پر فون میں انسٹال ایپلیکیشنز کام کرتی ہیں

الگ آپریٹنگ سسٹم ہونے کی وجہ سے اینڈرائڈ فون سے آئی فون میں ڈیٹا کی منتقلی کا امر قدرے دشوار ہو جاتا ہے

ڈیٹا کی منتقلی کے مراحل کو جاننے کے لیے ہم سنگت میگ کے قارئین کے لیے ذیل میں بعض اہم نکات پیش کیے کر رہے ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے بآسانی اپنے فون کے ڈیٹا کو منتقل کیا جا سکتا ہے

ڈیٹا منتقلی کے چار آسان طریقے یہ ہیں:

1 ۔ موو ٹو آئی ایس او
2 ۔ اینڈرائڈ سے آئی فون ڈیٹا منتقلی ایک کلک سے
3 ۔ رابطوں، ای میلز، کیلنڈرز کو اینڈرائیڈ سے آئی فون میں منتقل کرنا
4 ۔ آئی ٹیونز کے ذریعے میوزک، تصاویر اور وڈیوز کو آئی فون میں ارسال کرنا

اینڈرائڈ سے آئی فون میں ڈیٹا منتقل کرنے کے مراحل ذیل میں بیان کیے گئے ہیں:

◉ پہلا طریقہ: ایپل کمپنی نے ’اینڈرائیڈ ایپ‘ لانچ کی ہے جسے ’موو ٹو آئی او ایس‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے بآسانی تمام ڈیٹا آئی فون میں منتقل کیا جا سکتا ہے

مذکورہ طریقہ صرف نئے ماڈل کے آئی فون کے لیے کارآمد ہوتا ہے تاہم اس کے ذریعے میوزک یا موبائل میسجز اٹیچمنٹ کو منتقل نہیں کیا جا سکتا

اس کے ذریعے ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر وہاں سے تمام فائلز کو سلیکٹ کرنا ہو گا۔ بعدازاں اسے آئی فون میں منتقل کرنے کے لیے سینڈ ٹو آئی فون کے آپشن کو کلک کریں

اپنے آئی فون کو سیٹ کرنے کے بعد اب اینڈرائیڈ فون کو آن کریں جہاں ’موو ٹو آئی او ایس‘ کے آپشن کو ایکیٹو کریں اور ہدایات کو فالو کریں۔

◉ دوسرا طریقہ: اگر آپ محدود فائلز یا وڈیوز کو ہی منتقل کرنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں یہ دوسرا طریقہ بہتر ہوگا۔ اس کے ذریعے آپ کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا، جس کے لیے آپ کو ’اینی ٹرینز‘ ایپ کو استعمال کرنا ہوگا

مذکورہ بالا ایپ آپ کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ اینڈرائڈ فون سے آئی فون پر تمام ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا جا سکتا ہے

اس کے لیے آپ کو اپنے پی سی یا میک پر ’اینی ٹرینز‘ ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا بعدازاں کمپیوٹر کو اپنے آئی فون سے منسلک کریں جہاں ’فون سوئچر‘ پروگرام کے آئی کان کو کلک کریں، جس پر ’اینڈرائیڈ سے آئی فون‘ درج ہوگا

◉ تیسرا طریقہ: اینڈرائڈ فون سے آئی فون میں ڈیٹا منتقلی کے لیے ’فون ٹرینز‘ پروگرام بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ پروگرام صارفین کو تین آپشنز فراہم کرتا ہے۔ تیز منتقلی، فون کلوننگ اور فون انضمام ان تینوں طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے

پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے آپ ڈیٹا کو آئی فون میں منتقل کرنے کے لیے فاسٹ ٹرانسفر کے آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے تیزی سے ڈیٹا منتقل ہو جاتا ہے

علاوہ ازیں کاپی کا آپشن بھی اس میں موجود ہوتا ہے، جس سے ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔ اس کے لیے بھی آپ کو اپنے پی سی پر پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

◉ چوتھا طریقہ: اس طریقے کے ذریعے ای میل رابطے سے ڈیٹا منتقلی کا عمل کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنے اینڈرائڈ فون میں درج جی میل اکاؤنٹ کو منتخب کرنے کے بعد کنٹیکٹس/ میل/ کیلنڈرز کو سنک کریں بعدازاں ’سنک ناؤ‘ کو منتخب کریں اس کے ساتھ ہی تمام منتخب کی گئی فائلز منتقل ہو جائیں گی۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close