کراچی : وفاقی حکومت کی طرف سے آٹو پالیسی میں رعایت کے بعد کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور یہ اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا ہے
بجٹ میں ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کے ٹیکس میں کمی کے بعد یکم جولائی سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی میں رعایت کرنے کے بعد کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے ، کار ساز کمپنیوں ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا (KIA) نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی ہے
ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2021ع سے ہوگیا ہے، انڈس موٹرز نے یارِس، کرولا، فورچنر اور ہائی لکس ریوو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹویوٹا یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 25 لاکھ 9 ہزار روپے کے بجائے 24 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 26 لاکھ 89 ہزار روپے کے بجائے 25 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی
ذرائع کا کہنا ہے کہ یارِس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 بھی ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 26 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 25 لاکھ 19 ہزار روپے جبکہ یاریز اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 27 لاکھ 69 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی
اس کے علاوہ یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی اور اب یہ 28 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہوکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے کی ہوگئی ہے، جبکہ یارِس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 29 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے
اسی طرح ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے اور اب صارفین کو 32 لاکھ 19 ہزار روپے کے بجائے 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا
کرولا 1.6 اے ٹی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 33 لاکھ 69 ہزار کی بجائے 32 ہزار 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے
الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (beige انٹریر) اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ 10 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ بالترتیب 38 لاکھ 69 ہزار روپے اور 38 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی
ٹویوٹا فورچنر 2.7 جی ساڑھے 3 لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ فورچنر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 4 لاکھ روپے کم ہوئی ہے اور اب یہ 92 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے
فورچنر سگما 4 کی قیمت میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی کمی آئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 96 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 92 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے
ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 64 لاکھ 29 ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی 68 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 79 ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی 74 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 73 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی
پاک سوزوکی نے آلٹو، کلٹس، ویگنار، سوئفٹ اور بولان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 85 ہزار روپے کی کمی کے بعد وہ 11 لاکھ 98 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 13 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 98 ہزار روپے کمی کے بعد 14 لاکھ 33 ہزار کی بجائے 13 لاکھ 35 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل ایک لاکھ 12 ہزار روپے کمی کے بعد 16 لاکھ 33 ہزار روپے کے بجائے 15 لاکھ 21 ہزار روپے ہو گئی ہے
سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے کم ہوکر 16 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے، اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 40 ہزار روپے کمی کے بعد 19 لاکھ 70 ہزار کی بجائے 18 لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی
کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 55 ہزار روپے کمی ہو گئی ہے اور اب یہ 21 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی
سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے کم ہونے سے 16 لاکھ 40 ہزار روپے کے بجائے 15 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 20 ہزار روپے سستی ہوکر اب 17 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 16 لاکھ 10 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی
ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب 18 لاکھ 90 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریدی جا سکے گی
سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس 1.3 کی قیمت 58 ہزار روپے کمی سے 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے کم ہوکر 19 لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ سوئفٹ اے ٹی کی قیمت 62 ہزار روپے کم ہوئی اور اب یہ 22 لاکھ 10 ہزار روپے کی بجائے 21 لاکھ 48 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی
سوزوکی بولان وی ایکس 85 ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور یہ 11 لاکھ 34 ہزار کی بجائے 10 لاکھ 49 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے
کیا (kia) موٹرز نے بھی پیکانٹو، اسپورٹیج اور سورینٹو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، کیا پیکانٹو 1.0 ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 18ہزار روپے کمی کے بعد 18 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 81 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ پیکانٹو 1.0 اے ایک لاکھ 27 روپے سستی ہوکر 20 لاکھ 49 ہزار کی بجائے 19 لاکھ 22 ہزار روپے میں فروخت ہوگی
اسپورٹیج الفا کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی کے بعد 43 لاکھ 99 ہزار روپے کے بجائے 42 لاکھ 94 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے، جبکہ اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 48لاکھ 99 ہزار روپے کے بجائے 47 لاکھ 82 روپے میں فروخت ہوگی یعنی اسے ایک لاکھ 17 ہزار روپے سستا کیا گیا ہے
اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے کمی سے 53 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 52 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کیا سورینٹو 2.4 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے کم ہوئی.