کراچی میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

رواں ماہ نومبر میں شہر قائد میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نومبر کے مہینے میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 اور آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

اس سے قبل نومبر 2010ع میں شہر کا سب سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1986ع میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 اور نومبر 2017ع میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close