پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک

اطلاعات ہیں کہ حکومت نے مہنگائی سے نڈھال عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے، یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے، بتایا جا رہا ہے کہ 12 روپے فی لٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال بھی کر دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول 12 اور ڈیزل 10 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیز ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے

ذرائع کے مطابق اوگرا نے تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی سفارش پر وزیراعظم کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close