وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال کی بہتری کے بعد کاروبار کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت کورونا وائرس سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء ، میئر کراچی ، کمشنر کراچی ، آئی جی سندھ اور دیگر نے شرکت کی.
اس موقعے پر سیکریٹری صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بریفنگ بھی دی.
ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے اپنی سفارشات دی ہیں۔ کورونا کی ویکسین تیار نہ ہونے تک ہمیں کورونا کیساتھ رہنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ این سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت ہوا تھا، جس میں بیشتر سروسز دوبارہ کھولنے کی تجویز تھی۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت صوبے کے حالات دیکھ کر ہء تجاویز دے گی. انہوں نے بتایا کہ کل شہر کے دورے کے دوران مجھے کوئی بھی ماسک پہنے نظر نہیں آیا. لوگوں کے رویعں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے.
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹ، درگاہیں، کاروباری سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے، ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں مزید کوئی فیصلہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کریں گے۔