براڈ شیٹ تحقیقات کے لئے عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک

وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا، کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرے گا

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل کمیشن 2003ع میں براڈشیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری  فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا اور ساتھ ہی 2008ع میں براڈ شیٹ کو پاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جسٹس (ر) عظمت سعید کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ جسٹس عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو اس کمیشن سے الگ کر لیں، جب کہ احسن اقبال بھی سخت لہجے میں یہی بات کہہ چکے ہیں کہ اگر عظمت سعید کو اپنی عزت پیاری ہے، تو وہ اس کمیشن سے علحدہ ہو جائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close