وزیرِاعظم کی بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی منظوری

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان میں واقع  ٹیوب ویلز کی سولرئزایشن کی منظوری دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال، متعلقہ وفاقی و صوبائی  وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی،  وزیرِ اعظم نے  بلوچستان کے کسانوں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لئے  اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم نے پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو سولرئزایشن منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے جامع پلان اور حکمت عملی مرتب کرنے اور سولرئزایشن منصوبے کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سماجی و معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ٹیوب ویلوں کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود بھی جہاں کسان مشکلات کا شکار ہیں وہاں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات کا خمیازہ بلوچستان  اور پورے ملک کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے لہٰذا ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے،  سبسڈی کا موثر اور مناسب استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کی سولرئزایشن سے جہاں کسانوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی، وہاں بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close