حب ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ

نیوز ڈیسک

حب ندی میں اب بھی طغیانی ہے اور  ﺣﺐ ﮈﯾﻢ ﮐﮯﮐﯿﭽﻤﻨﭧ ﺍﯾﺮﯾﺎﺯ ﺳﮯ بارشوں کے پانی کا بہاؤ آب و تاب سے مسلسل جاری ہے.

کل جب سنگت میگ کے نمائندے نے حب ڈیم سے تقریباً 30 کلو میٹر آگے حب ندی کا وزٹ کیا تو بارانی ندی کسی بڑے دریا کی طرح بہہ رہی تھی.

حب ڈیم سے تقریباً 30 کلو میٹر آگے حب ندی کا منظر. مقامی لوگوں کے مطابق یہاں پانی کی گہرائی کم از کم 15 سے 20 فٹ ہے.

بڑی مقدار میں پانی کی آمد سے ﮈﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﻤﻮﻋﯽ ﻃﻮﺭﭘﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﺫﺧﯿﺮﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮔﻨﺠﺎﺋﺶ  10 ﻓﭧ سے بھی کم ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔

اتوار کو لی گئی حب ڈیم کے اسپل وے کی تصویر، پانی کے تیز بہاؤ کے باعث یہاں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.

ﻭﺍﭨﺮ ﺑﻮﺭﮈ کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں میں حب ڈیم میں جمع ہونے والا پانی ﺁﺋﻨﺪﮦ 2 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺎﻓﯽ ہے. جب کہ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﺫﺭﺍﺋﻊ کا کہنا ہے کہ ﺁﺋﻨﺪﮦ ﺳﺎﻝ ﺍﮔﺮ ﻣﺰﯾﺪ ﺑﺎﺭﺷﯿﮟ ﻧﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺋﯿﮟ، ﺗﻮ ﺣﺐ ﮈﯾﻢ ﺳﺎﻝ 2023 ﺗﮏ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺪ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔

واضح رہے کہ ﺣﺎﻟﯿﮧ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺣﺐ ﮈﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺳﻄﺢ 312 ﻓﭧ ﭘﺮ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﮨﻔﺘﮯ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﺗﮏ 321 ﻓﭧ ﺗﮏ ﺑﻠﻨﺪ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﻮ ﺣﺐ ﮈﯾﻢ ﻣﯿﮟ یہ ﺳﻄﺢ 328 ﻓﭧ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ تھی. بڑے مقدار میں پانی کی آمد سے پانی کی سطح بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے.

ﻭﺍﭨﺮ ﺑﻮﺭﮈ ﺣﮑﺎﻡ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﭘﺎﻧﯽ 339 ﻓﭧ ﮐﯽ ﺑﻠﻨﺪﯼ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﮈﯾﻢ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﺭﺝ ﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﮮ ﮔﯽ ﺗﺎﮐﮧ ﮈﯾﻢ ﺍﻭﻭﺭ ﻓﻠﻮ ﻧﮧ ﮨﻮ۔

پانی میں اضافے کی اطلاعات کے بعد لوگ بڑی تعداد میں حب ڈیم کا نظارہ کرنے پہنچ رہے ہیں.

پانی کی آمد کے بعد حب ڈیم پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے. ڈیم کے ساڑھے پانچ کلو میٹر سے زیادہ طویل بندھ پر لوگوں کی قطاریں کھڑی ہیں. جب کہ اسپل وے پر بھی لوگوں کا ایک بڑا مجمع موجود ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close