وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے  وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حکومت نے 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے وفاقی سرکاری ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے مراعات اور تنخواہوں سے متعلق اعلان کل کریں گے، جب کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے

میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے، ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے، صوبائی حکومتوں کو ہدایات بھجوائیں گے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close