لیونل میسی نے دکھا دیا کہ وہ ایک ايسا آدمی ہے، جس میں منزل پانے کی لگن ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے بارسلونا کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل تک پہنچا ہی لیا. بارسلونا نے ہفتے کے روز ناپولی کو 3-1 سے شکست دے کر مجموعی طور پر 4-2 سے کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔ میسی کا کھیل اپنے عروج پر رہا.
ڈیلی میل کے مطابق ، بی ٹی اسپورٹ کے پنڈت پیٹر کروچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا "وہ واقعی میں باصلاحیت اور دنیا کا واحد کھلاڑی ہے جو گر کر اٹھ سکتا ہے اور ایسے حیرت انگیز ٹچز کر سکتا ہے، جن سے تین گول مل سکیں!”
فرینکی کے کراس پر میسی کا دوسرا گول متنازعہ رہا۔ ابتدائی طور پر یہ گول دیا گیا تھا لیکن طویل VAR جائزے کے بعد ، دیکھا گیا کہ گیند نے میسی کے بازو کو چھوا تھا.
گول واپس لینے کے اس فیصلے نے سوشل میڈیا پر تنازعات کو جنم دیا ، جن میں شائقین زیادہ تر ہینڈ بال قانون پر ناراض دکھائی دیے. حقیقت یہ ہے کہ VAR کے ذریعے فیصلہ واپس لینے میں بہت وقت لیا گیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی واضح غلطی نہیں تھی۔
تاہم ، VAR ڈرامہ ختم نہیں ہوا تھا۔ جب میسی کو واضح طور پر پینلٹی ایریا کے اندر نپولی کے کالیڈو کالی بیلی نے زبردست طریقے سے روکا ، تو بارسلونا کو پینلٹی دینے کا فیصلہ کرنے میں چار منٹ کی ضرورت تھی۔ اس طرح یہ ایک ایسا میچ تھا جس میں میچ ریفری کینیٹ کیکیر اور VAR کا عمل دخل برداشت سے کچھ زیادہ ہی تھا.
اس تنازعہ سے میسی اس حد تک بگڑے کہ اس نے میچ ختم ہونے پر ترکی کے ریفری سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھ مرتبہ بیلن ڈی آر فاتح میسی اس عہدے دار کی سمت میں اپنی انگلی سے ’نہیں‘ کے اشارہ کررہا ہے ، جو اس سے مصافحہ کرنے کی کوشش کرتا ہے.
بارسلونا کی کامیابی کے باوجود ، کیکر کی پہلے ہاف میں VAR تنازعہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے میسی بپھرے ہوئے نظر آئے۔