روس نے کووڈ19 علاج کے لئے تیار کی گئی ویکسین باقائده طور پر کل بدھ کے دن لانچ کر دے گا. ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں.
صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کے روز کہا کہ روس دنیا میں پہلا ملک بن گیا ہے جس نے دو مہینے سے بھی کم عرصہ تک انسانی جانچ کے بعد کوویڈ 19 کی ویکسین کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام روس کی سائنسی صلاحیت کا ثبوت ہے.
تجزیہ نگاروں کے مطابق روس جس رفتار سے اپنی ویکسین تیار کرنے کے لئے آگے بڑھا ہے، اِس سے اُس نے کووڈ19 ویکسین تیار کرنے کی عالمی دوڑ تو جیت لی ہے، لیکن ان خدشات کو ابھارا ہے کہ شاید اس نے قومی وقار کو سائنس اور حفاظت سے مقدم رکھا ہو۔
کووڈ19 کی یہ ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹیٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اس کے تینوں تجرباتی مراحل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے.
خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ کووڈ19 کی ویکسین کا دو ماہ تک انسانوں پرکلینکل تجربہ کیا گیا، مثبت نتائج آنے پر اب اسے مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کے روس کے صدر کی صاحبزادی نے بھی خود کو رضاکارانہ طور کووڈ19 ویکیسن کے کلینیکل تجربے کے لئے پیش کیا تھا.
روسی وزارتِ صحت کے مطابق مذکورہ ویکسین ابتدائی طور پر صرف طبی عملے ، اساتذہ اور دیگر فلاحی اداروں کے لئے ہی دستیاب ہوگی. جب کہ ویکسین کے عام استعمال کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش بھی جاری ہے.
یاد رہے کہ مین ملٹری کلینکل برڈنکل اسپتال اور فرسٹ ماسکو اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کی دو میڈیکل ٹیموں نے کووڈ19 ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں پہلا فیز گزشتہ دنوں مکمل کیا تھا. اس طرح روس اسے اب باقائده طور پر لانچ کرنے والا پہلا ملک بننے جا رہا ہے.